پاکستان
Trending

عیدالاضحیٰ 2026ء؛ ملک بھر میں 3 روزہ عام تعطیل کا فیصلہ، وفاق نے مئی کے آخری ہفتے کی تاریخیں مقرر کر دیں

 

اسلام آباد:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا مذہبی تہوار روایتی جوش و خروش سے منانے کے لیے وفاقی حکومت نے سرکاری سطح پر 3 روزہ چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، مئی کے آخری ہفتے میں تمام ملازمین کو عید کی تعطیلات ملیں گی۔
26 مئی (منگل): عید کا پہلا دن (عام تعطیل)، 27 مئی (بدھ): عید کا دوسرا دن (عام تعطیل)، 28 مئی (جمعرات): عید کا تیسرا دن (عام تعطیل) ہوگی۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت ان 3 ایام میں تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، عدالتیں، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے دوران ملک بھر میں بلدیاتی خدمات اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button