پاکستان
Trending

قطر پاکستان کا دیرینہ دوست، بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ پہلی ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں قطر کے ایک اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے پاک،قطر تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، قطری سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔
ملاقات میں قطر کے مشہور ‘تعمیر گروپ’ کے بانی محمد حسین آل علی نے پاکستان میں جاری اور نئے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے تعمیر گروپ کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ گروپ کو ہر ممکن سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button