پاکستان
Trending

پرنس رحیم آغا خان کا گلگت کا تاریخی دورہ؛ نگران وزیراعلیٰ، سول و عسکری حکام اور معززینِ علاقہ کا ایئرپورٹ پر گرمجوشی سے استقبال

 

گلگت:اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان اپنے طے شدہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا انتہائی باوقار اور شایانِ شان استقبال کیا گیا۔

گلگت ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ سول حکام اور عسکری قیادت نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس پروقار تقریب میں علاقے کے ممتاز عمائدین، مقتدر شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پرنس رحیم آغا خان کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان کی آمد کے موقع پر گلگت کے عوامی حلقوں اور بالخصوص اسماعیلی برادری میں مسرت اور جوش و خروش کی فضا پائی جاتی ہے، اور مقامی سطح پر اس دورے کو خطے کے لیے انتہائی برکت اور اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button