پاکستان
Trending

پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، آپریشن بنیانِ مرصوص دشمن کے لیے واضح پیغام: وزیراعظم آزاد کشمیر

 

چڑی کوٹ سیکٹر :وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عید کا دن لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چڑی کوٹ سیکٹر میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ منایا۔ انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کا بلند حوصلہ اور حب الوطنی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
دورے کے دوران جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ معرکۂ حق "آپریشن بنیانِ مرصوص” میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ اور اس کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایل او سی سے مقبوضہ وادی کے عوام کو یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہاکشمیری عوام حقِ خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد ہر صورت اور ہر قیمت پر جاری رکھیں گے، اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button