پاکستان
Trending

بجٹ 2026-27 کی تیاریاں عروج پر: تنخواہ دار طبقے اور پراپرٹی سیکٹر کے لیے خوشخبری، آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 10 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے جوڑ توڑ تیز کر دیا ہے، جس میں عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ کچھ شعبوں پر نئے ٹیکسز لگانے کی تجاویز شامل ہیں۔

بجٹ کی تیار شدہ دستاویزات کے مطابق، مڈل کلاس کو ریلیف دینے کے لیے تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس سلیب میں کمی کی جا رہی ہے، جبکہ معاشی پہیہ تیز کرنے کے لیے پراپرٹی سیکٹر کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کاروباری برادری کے لیے سپر ٹیکس میں 2 فیصد کمی اور برآمدات بڑھانے کے لیے ایکسپورٹرز پر عائد 1 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کی بھی مضبوط سفارش کی گئی ہے۔

عوامی ریلیف کے برعکس، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے سولر پینلز اور ہائبرڈ گاڑیوں پر جی ایس ٹی بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جس سے گرین انرجی اور امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام ٹیکس چھوٹ اور ریلیف اقدامات کا دارومدار آئی ایم ایف (IMF) کی حتمی منظوری پر ہے، جس کا حکومت کو شدت سے انتظار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button