پاکستان
Trending

جی بی انتخابات کے بعد وفاق میں سیاسی ہلچل تیز،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے اہم رابطہ

 

اسلام آباد / گلگت:گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جوڑ توڑ اور ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

رابطے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں ان کی جماعت کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جمہوری اصولوں کے تحت گلگت بلتستان میں سب سے بڑی اکثریتی جماعت ہی حکومت بنانے کا آئینی اور جمہوری حق رکھتی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان کے بہتر مستقبل، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے دونوں جماعتیں مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں گی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس رابطے کے بعد گلگت بلتستان میں اگلی حکومت کی تشکیل کے معاملات مزید واضح ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button