پاکستان
Trending

انفارمیشن وارفیئر آج کے دور کا اہم محاذ ہے:عطا تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں، جبکہ موجودہ دور میں انفارمیشن وارفیئر کے ذریعے حقائق کو دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنا انتہائی ضروری ہے۔

اسلام آباد میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تاثر کو حقیقت سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں اور ان قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق 2017 میں وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوچکا تھا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثر حکمت عملی اختیار کی گئی اور انسداد دہشت گردی کے ریاستی فیصلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور ساتھ دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام سمیت ہر طبقے نے اپنا کردار ادا کیا۔ موجودہ دور میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو مؤثر قومی بیانیے کے ذریعے دنیا تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن وارفیئر آج کے دور کا اہم محاذ ہے، اس لیے پاکستان کے بارے میں حقائق پر مبنی مؤثر تاثر اجاگر کرنے کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button