اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی امن و سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد ایم او یو کے بعد دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بحرینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔




