وینزویلا: وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد صورتحال سنگین ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی جبکہ 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ 24 جون کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 430 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔




