ہرنائی :پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران مزید 4 خارجی ہلاک کر دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں اب تک ہلاک کیے گئے خوارج کی تعداد 83 ہو گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے جاری آپریشنز میں مجموعی طور پر 121 خارجیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔




