پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات، دوطرفہ روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

 

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے وزیر سماجی بہبود نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے او آئی سی پلیٹ فارم پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button