لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں عوامی سہولت کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو لیپ ٹاپ، اسکالرشپس اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی سمیت مختلف پروگرام جاری ہیں، جبکہ "نوازشریف اسکولسآف ایمننس” منصوبہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور تمام ضروری ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں گرین الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک تحصیل کی سطح تک پھیلایا جا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح اور جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔




