اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات، زیارت سانحے کی تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کے لیے کیے گئے اقدامات سے چیئرمین پیپلز پارٹی کو آگاہ کیا۔
سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں قیام امن کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔




