کھیل
Trending

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے ہرا کر ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

 

میکسیکو :فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

شائقین کو ایک ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں دونوں ٹیموں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ میں مجموعی طور پر 10 گول اسکور کیے گئے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری پوزیشن کے کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ گولز کا نیا ریکارڈ ہے۔

انگلینڈ کی کامیابی میں بوکایو ساکا نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے شاندار ہیٹرک اسکور کی، جبکہ ڈیکلن رائس، ایزری کونسا اور جوڈ بیلنگھم نے بھی ایک، ایک گول کر کے فتح میں حصہ ڈالا۔

فرانس نے بھی بھرپور مقابلہ کیا اور چار بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، تاہم انگلینڈ کی مؤثر اٹیکنگ فٹ بال کے سامنے وہ فتح حاصل نہ کر سکا۔ میچ کے اختتام پر انگلینڈ نے 6-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button