پاکستان
Trending

سندھ میں فلم انڈسٹری کے فروغ کا عزم، شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلوں پر غور

 

کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ، فلمی منصوبوں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران جاری فلمی منصوبوں پر پیش رفت، نئی حکمت عملی اور سندھ کے فلمی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے فلم "میرا لیاری” کے آسکر نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونے کو سندھ کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے سندھ کی ثقافت، فن اور تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اجلاس میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے اشتراک بڑھانے، مقامی فلم سازوں کی حوصلہ افزائی اور صوبے میں فلمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button