پاکستان
Trending

فیک نیوز کی روک تھام اور ذمہ دار صحافت کا فروغ ضروری ہے: عظمیٰ بخاری

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا، اس کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے ساتھ گالم گلوچ کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے، جس سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم بعض یوٹیوبرز ملک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جبکہ صحافت ایک نہایت ذمہ دارانہ پیشہ ہے اور صحافیوں کو حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دینی چاہیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور صحافتی شعبے کی بہتری کے لیے کام کرتی رہے گی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے طلبا کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ بلوچستان کے طلبا کو بھی اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button