پاکستان
Trending

بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی نگرانی سخت، وزیراعظم کا 3 سالہ آزادانہ آڈٹ کرانے کا حکم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا گزشتہ تین سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایف بی آر کے امور سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بانڈڈ تجارت ملک کی مجموعی درآمدات کا 16.5 فیصد ہے، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی فزیکل اسٹاک ویریفکیشن بھی کرائی جائے گی۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے بے ضابطگی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ویئر ہاؤسز کی لائسنسنگ اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ویلیوایشن ٹیسٹنگ اور متعلقہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹمز کا بھی جائزہ لیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button