سماجی

پاکستان کا دورہ یادگار، 20 افراد تصویر کے لیے اکٹھے — انجین التان

مقبول ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکیہ کے معروف اداکار انجین التان دوزیتان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ بہت ہی شاندار تھا، دورے کے دوران 20 افراد تصویر لینے کے لیے کمرے میں آگئے تھے۔

انجین التان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پاکستان کے دورے کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات کا ذکر کیا۔

ترکیہ کے معروف اداکار نے کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت شاندار تھا اور یہاں کے لوگ ’ارطغرل‘ سیریز سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب وہ 2020 میں کراچی پہنچے تب کووڈ 19 کی وبا پوری دنیا میں پھیل رہی تھی، مگر پاکستان میں اس وبا کے بارے میں لوگ بہت کم سنجیدہ تھے اور بیشتر افراد ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے۔

انجین التان نے کہا کہ میں نے ان لوگوں سے بات کی اور کہا کہ کووڈ حقیقت میں موجود ہے اور اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں اموات ہو رہی ہیں، تو ان لوگوں کا جواب تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے، ان کی باتوں کو سن کر مجھے لگا کہ شاید یہ لوگ سچ کہہ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button