(ویب ڈیسک)سندھ کےسرکاری کالجوں میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پرداخلوں کاآغازہوگیا۔
اے ون اوراے گریڈ حاصل کرنے والےطلبا کسی بھی کالج میں داخلہ کےلیےفارم جمع کرواسکتےہیں جبکہ بی گریڈ اور اس سےکم گریڈ کےطلبا صرف اپنے رہائشی علاقوں میں واقع کالجوں میں داخلوں کے اہل ہونگے۔
سندھ بھرمیں تین سوپچترکالجزمیں داخلےفراہم کیےجائیں گے، کراچی میں طلبا وطالبات کے 154 کالجزمیں داخلےدیئےجائیں گے.
کالجز میں داخلوں کا سلسلہ پندرہ جون سےشروع ہوگا،طلبا آن لائن داخلوں کےلیے فارم جمع کرواسکیں گےجبکہ بائیس جولائی کو داخلہ فہرست جاری کی جائےگی۔
سندھ بھر میں کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔




