پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی ملاقات،بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی پر حکومتی مشاورت

 

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت میں اہم مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ منتقلی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ہسپتال منتقلی کی صورت میں سکیورٹی کے حوالے سے بھی مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آج ہی نجی ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ممکنہ منتقلی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button