اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر اہم امور زیرِ بحث آئے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے باہمی تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستانی و سوئس کاروباری برادری کے درمیان براہِ راست روابط کے فروغ پر زور دیا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مختلف شعبوں تک وسعت دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ملاقات میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان موجود دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفاد کے نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




