اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں گوگل کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں حکومت پاکستان اور گوگل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری زارا ہاشم خان اور گوگل کے پبلک پالیسی سربراہ ڈیوڈ ویلر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاکستان اور گوگل کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی۔ تقریب کے دوران دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔




