ٹیکنالوجی

 گوگل نے اینڈرائیڈ جی میل ایپ میں “مارک ایز ریڈ” بٹن متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا: گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کی جی میل ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی ہے، جس کے تحت نوٹیفکیشنز میں “مارک ایز ریڈ” کا نیا بٹن شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر کئی ماہ کی آزمائش کے بعد اب تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہو گیا ہے۔

یہ نیا فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا جن کے ان باکس میں ان ریڈ ای میلز کی بڑی تعداد جمع ہو جاتی ہے۔ اب صارفین نوٹیفکیشن بار سے ہی کسی ای میل کو کھولے بغیر اسے “مارک ایز ریڈ” کر سکیں گے، جس سے وقت کی بچت ہوگی اور ای میلز کے انتظام میں آسانی پیدا ہوگی۔

یہ فیچر پہلے ہی آئی فون جی میل ایپ میں موجود تھا اور اب گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کروا دیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ بٹن واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ ایپس میں موجود “مارک ایز ریڈ” فیچر کی طرح کام کرے گا، جس سے صارفین کو ای میلز کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button