کوئٹہ/خضدار : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع اور اندرونِ سندھ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے بڑے علاقے میں شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے محض 13 کلومیٹر تھی، جس کی وجہ سے جھٹکے انتہائی شدید نوعیت کے تھے۔مرکز بلوچستان کے ضلع خضدار سے 86 کلومیٹر شمال مشرق تھا ۔ خضدار میں ایک ہی گھنٹے کے دوران دوبارہ جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
زلزلے کے اثرات بلوچستان کے ساتھ ساتھ سندھ کے سرحدی علاقوں میں بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے۔
زلزلے کی لرزش محسوس ہوتے ہی لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر کھلے مقامات پر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
0 10 1 minute read




