بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنایا جا رہا ہے، مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
چین میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب دنیا کی معیشتوں کی سمت تبدیل کررہا ہے اور ڈیجیٹل معیشت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی پاکستان کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے، چین کے ساتھ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبے میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ پنجاب تمام صوبوں کے لیے فوڈ باسکٹ کا کردار ادا کررہا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی شعبے کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔




