واشنگٹن: امریکا اور وینزویلا کے درمیان تیل سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے بعد امریکا کے تیل کے ذخائر دوگنا سے بھی زیادہ ہوجائیں گے، جبکہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا کے تیل کے ذخائر سے امریکا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچانے میں مدد ملے گی۔




