پاکستان
Trending

پنجاب میں بارشوں کا نیا سپیل، بادل آج سے برسنے کو تیار

 

لاہور: پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش ہوسکتی ہے، جبکہ لاہور، گجرات، حافظ آباد، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

یکم ستمبر سے فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل 5 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button