پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافہ

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تنخواہ تیرہ لاکھ مقرر کردی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اس سے قبل دو لاکھ پانچ ہزار روپے تھی، تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ حکومت نے ارکان اسمبلی اور سینیٹرکی تنخواہ میں بھی پانچ لاکھ انیس ہزار  روپے اضافے کی بھی منظوری دی تھی۔

جنوری میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ہر رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل اراکین اسمبلی کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی، معلوم ہوا ہے کہ اراکین اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے تجویز کی گئی تھی، لیکن اسپیکر قومی اسمبلی نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے پر اتفاق کیا تھا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button