پاکستان
Trending

مریم نواز امن کی خواہاں، انتشار کی سیاست کی گنجائش نہیں، عظمیٰ بخاری

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ملک اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

عظمیٰ بخاری نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے عظیم کامیابی حاصل کی، مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان کے مطابق صوبے کے وسائل کو سیاسی انتشار کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خیبرپختونخوا میں بھی امن چاہتی ہیں اور ان کا واضح مؤقف ہے کہ امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بیان کو پختونوں کی توہین قرار دینا درست نہیں، پختونوں کی توہین تو تب ہوتی جب انہیں تعلیم کے حق سے محروم رکھا جاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button