پاکستان
Trending

بجٹ معاملات پر ای سی سی کے اہم فیصلے، مختلف مدات میں اضافی فنڈز کی منظوری

 

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجٹ سے متعلق مختلف معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری اور دانش اسکولز اتھارٹی فنڈ کے لیے اضافی رقم کی منظوری شامل ہے۔

ای سی سی نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 12 ارب 60 کروڑ روپے مانگے تھے۔

کمیٹی نے مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت کا جامع تجزیہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں تمباکو کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت اور سیس ریٹس کا معاملہ مؤخر کرتے ہوئے وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی سے مزید قابلِ جواز تجزیہ طلب کیا گیا۔

ای سی سی نے گوادر فری زون سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد کی تجویز بھی منظور کرلی اور متعلقہ حکام کو مطلوبہ حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیٹما فرٹ اور ایگری ٹیک کو 30 ستمبر 2026 تک گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی، جبکہ دانش اسکولز اتھارٹی فنڈ کے لیے 5 ارب روپے کے سیڈ منی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

یہ رقم اینڈومنٹ فریم ورک کے تحت رکھی جائے گی۔ ای سی سی نے پاکستان اسکلز امپیکٹ بانڈ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور وزارتِ تعلیم سے 30 ستمبر تک ٹھوس پیش رفت طلب کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button