اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس کے دوران پاک کویت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی۔
ترجمان کے مطابق گفتگو میں علاقائی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف امور پر باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی آئندہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوگی۔




