پاکستان
Trending

طلبہ کو ریلیف، سندھ میں سکول ایک گھنٹہ جلد بند ہوں گے

 

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کردی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر نئے اوقات کار کا سرکلر جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ شیڈول آئندہ احکامات تک نافذ رہے گا۔ سندھ بھر کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں ہفتے کے پانچ روز پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ سابقہ سرکلر کی دیگر تمام شرائط اور ہدایات بدستور نافذ العمل رہیں گی۔ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ فیلڈ افسران کو نئے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button