کراچی:سٹیٹ بینک نے ترسیلاتِ زر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق اگست 2026ء میں پاکستانی ورکرز کی جانب سے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔
سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق اگست میں ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 16.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2026ء میں مجموعی ترسیلاتِ زر 7.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.7 فیصد زیادہ ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلاتِ زر میں اضافے کا رجحان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم کی باقاعدہ ترسیل کو ظاہر کرتا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے اہم ذریعہ ہے۔




