ایجبسٹن:انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعود شکیل 43 رنز بناکر پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 21 اور رضا اللہ نے 11 رنز بنائے، جبکہ باقی تمام بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اذان اویس نے 9، عبداللہ شفیق نے 3 اور شان مسعود نے 5 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ غازی غوری، عمران رندھاوا اور رضا اللہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا گیا ہے۔
انگلینڈ کے جوش ٹنگ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے بھی 3،3 وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔




