اسرائیلی بمباری میں نو بچے گنوانے والی فلسطینی ڈاکٹر کے شوہر بھی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ہیں۔
ڈاکٹر آلاء النجار کے شوہر حمدی النجار خود بھی ایک ڈاکٹر تھے۔ تاہم وہ زیادہ تر گھر پر اپنے کلینک میں کام کرتے تھے۔
23 مئی کو جس وقت اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر بمباری کی 40 سالہ ڈاکٹر حمدی النجار اپنی اہلیہ کو ہسپتال چھوڑ کر واپس لوٹے تھے۔ وہ اور ان کے بچے گھر میں موجود تھے۔
اس حملے میں ان کے نو بچے، جن کی عمریں چھ ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں، مارے گئے۔ تاہم وہ اور ان کا 12 سال کا بیٹا بچ گئے تھے۔ تاہم دونوں شدید زحمی تھے۔
ڈاکٹر حمدی اور ان کی اہلیہ خان یونس میں مقیم تھے۔




