پاکستان
Trending

بلوچستان میں دہشت گردی کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے اور بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سکول میں بچیوں کو زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں

نے کہا کہ دہشت گرد چاہتے ہیں کہ بلوچ بچے تعلیم سے دور رہیں، لیکن حکومت ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچ بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنا کہاں کی روایت اور کہاں کی بلوچیت ہے۔ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ صوبے کے سکولز اور کالجز ہر صورت کھلے رہیں گے، جبکہ بلوچستان یونیورسٹی میں اسپورٹس گالا بھی منعقد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button