پاکستان
Trending

پاکستان معدنی وسائل کی خام برآمد کے بجائے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے رہا ہے، مقامی صنعت اور روزگار کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کے ایک اہم مرحلے پر کھڑا ہے، مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام کی جانب پیشرفت ہوئی ہے۔ معدنی شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور شراکت داری کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی صرف معدنیات نکال کر خام شکل میں برآمد کرنے تک محدود نہیں، بلکہ پوری معدنیاتی ویلیو چین کو ترقی دینا ہے تاکہ قدرتی وسائل سے ملک کو زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ حاصل ہوسکے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صنعتی پیداوار کے شعبوں میں بھی فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ معدنی وسائل کی پراسیسنگ اور ان سے تیار مصنوعات کی تیاری کے ذریعے ملکی صنعتی صلاحیت کو فروغ دینا مقصود ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنی شعبے کی ترقی کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں مقامی افراد کو روزگار، فنی تربیت اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنا حکومتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاروں کے تعاون اور شراکت داری سے پاکستان کے معدنی وسائل کو معاشی ترقی، صنعتی پیداوار اور خوشحالی کے نئے مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button