پاکستان
Trending

خواتین کو بااختیار بنانا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز کا ملتان یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

 

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ایک خاتون صوبہ ہی نہیں بلکہ ملک بھی چلا سکتی ہے۔ تین سال قبل کوئی یہ تصور نہیں کرسکتا تھا کہ پنجاب کی قیادت ایک خاتون کے ہاتھ میں ہوگی۔

ملتان یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی بیٹیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین ملک کی مجموعی آبادی کا 51 فیصد ہیں، ان کی شمولیت کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ خواتین کی معاشی خودمختاری ہی حقیقی بااختیاری کی مضبوط بنیاد ہے، اس لیے انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا ضروری ہے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم بچیوں تک اسکالرشپس پہنچائی جائیں گی تاکہ کوئی بھی طالبہ مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو دسمبر سے اسکوٹیز ملنا شروع ہوجائیں گی، جس سے انہیں تعلیمی اداروں تک آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم، خودمختاری اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button