پاکستان
Trending

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کی سندھ کی جامعات میں خصوصی نشستیں، نوجوانوں سے قومی سلامتی پر تبادلہ خیال

 

کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سندھ کی مختلف جامعات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں شرکت کی اور ان کے ساتھ اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت یونیورسٹی اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی پہنچے، جہاں طلبہ اور اساتذہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔

خصوصی نشستوں میں شرکاء نے قومی سلامتی، ملکی صورتحال اور دیگر اہم امور سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تمام سوالات کے مفصل، مدلل اور جامع جوابات دیئے۔

اس موقع پر قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے، ملکی سلامتی کے تقاضوں اور دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے شعور و آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

نشستوں کے دوران نوجوان نسل کے کردار، قومی معاملات میں ان کی دلچسپی اور ملک کے مستقبل سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button