ٹیکنالوجی
Trending

 اے پی ای سی کا نیا فریم ورک متعارف ، ڈیجیٹل تجارت سے ایشیا پیسیفک میں کاروباری انقلاب کی تیاری

 

شینزن: ایشیا پیسیفک ممالک نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارت کو تیز، آسان اور کم خرچ بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے رہنماؤں نے 2027 سے 2030 تک کے ڈیجیٹل تجارتی تعاون کے فریم ورک کا خیرمقدم کیا ہے۔

شینزن میں منعقدہ اجلاس میں طے شدہ منصوبے کے تحت الیکٹرانک تجارتی دستاویزات، ڈیجیٹل ادائیگیوں، کسٹمز نظام کی بہتری اور تجارتی معلومات کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایک آزمائشی ڈیجیٹل منصوبے کے ذریعے کسٹمز ڈیکلریشن کے اخراجات میں 66 فیصد کمی اور کارروائی کے دورانیے میں تقریباً 50 فیصد کمی حاصل کی گئی۔

نئے فریم ورک میں چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو ڈیجیٹل معیشت سے جوڑنے، ڈیٹا کے تحفظ اور مختلف ممالک کے تجارتی نظاموں میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

منصوبے پر عمل درآمد اور پیش رفت کی نگرانی اے پی ای سی کی کمیٹی برائے تجارت و سرمایہ کاری کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button