پاکستان
Trending

وزیراعلیٰ مریم نواز کا تلہ گنگ کی عوام کے لیے بڑا اعلان، نیا ضلع کل سے فعال ہوگا

 

تلہ گنگ آمد پر مریم نواز کا شاندار استقبال، گرین بس میں سوار ہوکر جلسہ گاہ پہنچیں، عوامی محبت پر اظہار تشکر، سڑکوں اور بس سروس کے منصوبوں کا ذکر

تلہ گنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ حاصل ہوجائے گا۔

تلہ گنگ پہنچنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شہریوں نے والہانہ استقبال کیا۔ وہ گرین بس میں سوار ہوکر جلسہ گاہ پہنچیں، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا خیرمقدم کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تلہ گنگ کے عوام کی محبت اور پرتپاک استقبال پر ان کی مشکور ہوں۔ مجھے یہاں عوام کا سمندر دکھائی دے رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تلہ گنگ کی سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں اور بسیں بھی چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو تاریخ نے ملیامیٹ کردیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے کے عوام کے لیے اہم پیش رفت ہے اور کل سے تلہ گنگ ضلع بن جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button