پاکستان
Trending

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کیبل کی خرابی دور ہونے کی تصدیق کردی، ملک بھر میں سروسز بحال

 

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بین الاقوامی زیرِ سمندر ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق کردی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کردی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے درمیان فوری رابطہ کاری کے باعث بحالی کا عمل ممکن ہوا۔

تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے مسلسل کام کیا اور کیبل کو مکمل طور پر فعال کردیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کیبل کی بحالی کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو معمول کے مطابق خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button