واشنگٹن: امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن نے سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ تک سیٹلائٹس نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن کے ذریعے مدار میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
سٹارمائنڈ منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے سیٹلائٹس خلا میں ڈیٹا پراسیسنگ کرکے نتائج زمین پر منتقل کریں گے۔ اسپیس ایکس کو 2033 تک پہلا خلائی اسٹیشن اور 2040 تک باقی سیٹلائٹس فعال کرنا ہوں گے۔
منصوبے کے حامیوں کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے زمین پر بجلی اور پانی کے وسائل پر دباؤ کم ہوسکتا ہے، تاہم ماہرین نے خلائی تصادم، ماحولیاتی آلودگی اور فلکیاتی تحقیق متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔




