اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات کچھ دیر بعد متوقع ہے۔ اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی یونٹس سے متعلق تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی معاملات اور باہمی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔




