لاہور: بچوں کے ہاتھ میں اوزار نہیں کتاب، پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن آج منایا جارہا ہے۔
پاکستان میں چائلڈ لیبر کی مجموعی شرح 16.9فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں چائلڈ لیبر میں اضافے کی بنیادی وجہ غربت ہے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ بیروزگاری کے خاتمے اور شہریوں کو سوشل پروٹیکشن دینے سے چائلڈ لیبر پرقابو پایا جاسکتا ہے، ماہرین نے گھریلو مزدوری میں چائلڈ لیبر کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا۔




