پاکستان
Trending

فنانشل ٹائمز رپورٹ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاک-امریکہ تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت

 

اسلام آباد : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکہ کے بعد پاک-امریکہ تعلقات میں نمایاں اور غیر متوقع پیش رفت ہوئی ہے، جس کی تفصیلات فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں فلوریڈا میں شرکت کی جہاں ان کا امریکی حکام اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے گرمجوش استقبال کیا گیا۔ اس سے قبل ان کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق، امریکہ نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو تجارتی مراعات دی ہیں، جس میں پاکستان پر 19 فیصد ٹیکس جبکہ بھارت پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے بھی معاہدہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

پاکستان نے امریکہ کو توانائی، معدنیات اور کرپٹو کرنسی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ واشنگٹن میں کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب بھی تجارتی بات چیت میں شامل ہوئے۔

ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ "امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ واقعی حیران کن ہے”۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو مارون وین بوم نے بھی پاکستان کو ایک نایاب ملک قرار دیا ہے جو چین، ایران، خلیجی ممالک، روس اور اب امریکہ کے ساتھ بیک وقت تعلقات رکھتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت پاک-امریکہ تعلقات میں اس پیش رفت سے ناخوش ہے اور وائٹ ہاؤس میں پاکستان کی پذیرائی پر ناراضگی ظاہر کر رہا ہے۔ مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کو جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر پیش کیا ہے۔

مزید برآں، پاکستان نے "ورلڈ لبرٹی فنانشل” کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، اور داعش کے ایک اعلیٰ دہشت گرد کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے، جو پاک-امریکہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button