پاکستان
Trending

استنبول مذاکرات میں اعتماد کا اظہار،پاکستان اور افغان طالبان کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

 

استنبول : پاکستان اور افغان طالبان نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کر لیا ہے۔
ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں 25 سے 30 اکتوبر 2025 تک استنبول میں پاکستان، افغانستان، ترکیہ اور قطر کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ اجلاسوں کا مقصد 18 اور 19 اکتوبر کو دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی کے معاہدے کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق تمام فریقین نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور عملدرآمد کے مزید طریقہ کار پر غور کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس 6 نومبر 2025 کو استنبول میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

فریقین نے ایک مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا، جو امن کے تسلسل کو یقینی بنائے گا اور کسی بھی فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کرے گا۔

ترکیہ اور قطر نے دونوں فریقوں کے درمیان مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں تناؤ میں کمی اور سرحدی امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button