پاکستان

آئی جی پنجاب کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم

لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ٹیمیں متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے متاثرہ اضلاع میں سیلابی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ آر پی اوز (ریجنل پولیس آفیسرز) اور ڈی پی اوز (ضلعی پولیس آفیسرز) متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، جب کہ پولیس فورس ضلعی حکومت اور ریسکیو اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ دریاؤں کے کنارے آباد دیہات اور بستیاں پولیس کی امدادی ٹیموں کی باقاعدہ پٹرولنگ میں رہیں۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں قائم ریلیف کیمپس کی سیکیورٹی اور متاثرین کی امداد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

دریائی چیک پوسٹوں پر پولیس کی موجودگی کو مسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر فوری ردِعمل ممکن ہو۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button