فیشن

حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی: ہمایوں سعید

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے پاؤں تک دباتے ہیں، حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی۔

ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے متعلق بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں محبت اتنی گہری نہیں تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا، اگرچہ ان کی بیوی نے آج تک ان سے محبت کا اظہار نہیں کیا حالانکہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی، محبت میں عزت اور بھروسا ضروری ہے، میں اپنی بیوی سے صرف زبانی نہیں، بلکہ اپنے رویے اور عمل سے بھی محبت کا اظہار کرتا ہوں، جب میری بیوی ناراض ہوتی ہیں، چاہے غلطی میری نہ بھی ہو، میں انہیں منانے کے لیے ان کے پاؤں تک دبا لیتا ہوں، میں معافی مانگتا ہوں اور جب تک وہ راضی نہ ہوجائیں، ان کے پاؤں دباتا رہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ان کی زندگی کا تصور بھی اپنی اہلیہ کے بغیر ادھورا لگتا ہے، ہمایوں سعید اور ثمینہ احمد کی شادی کو دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کا یہ رشتہ شوبز انڈسٹری میں مثالی سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button