اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر میں امن و استحکام، ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔




